شیاؤمی کی اونچی اڑان ، 32 ملین فونز کی شپنگ
شیاؤمی کمپنی کی جانب سے سال 2018 کی دوسری سہ ماہی کے اعداد و شمار جاری کردیئے گئے ہیں۔ کمپنی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اپریل سے جون تک کے درمیانی عرصے میں کمپنی نے 32 ملین سے زائد اسمارٹ فونز کی شپنگ کی جس کے ذریعے کمپنی نے 4.5 بلین ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی۔سرمائے میں سے کل 10 بلین یان کمپنی کی اسمارٹ پراڈکٹس کے ذریعے حاصل کیے گئے۔دوسری سہ ماہی میں کمپنی کا منافع 2.1 بلین ڈالر رہا۔واضح رہے کہ شیاؤمی کمپنی تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور اس کی پیداوار میں 151 فیصد سالانہ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔