Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بالی وڈ کی ”آنکھیں“ اورجیکی چن

ہالی وڈ کے مشہور ومعروف اداکار جیکی چن اب بالی وڈ فلموں میں کام کرینگے۔ ہندوستانی خبروں کے مطابق جیکی چن فلم” آنکھیں“میں امیتابھ بچن کےساتھ جلوہ گر ہوں گے۔بالی وڈ فلمساز انیس بزمی کی فلم ”آنکھیں“ 2002ءمیں ریلیز ہوئی تھی۔ اس کی سیکوئل فلم کی شوٹنگ اگلے برس شروع ہوگی یہ جیکی چن کی پہلی بالی وڈ فلم ہوگی۔
 
 

شیئر: