Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باکسنگ کے لیے نئی عالمی تنظیم قائم کرنے کا معاہدہ

’یہ تاریخی شراکت داری صنعت کے بڑے اداروں کے درمیان ہے‘ ( فوٹو: سبق)
انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے ’TKO Group Holdings‘ جو کھیل اور تفریح کی عالمی کمپنی ہے اور صلہ جو تفریحی صنعت کی بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہے کے ساتھ کئی سالہ شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ شراکت نئی باکسنگ تنظیم کے قیام کے لیے کی گئی ہے جس کا مقصد باکسنگ کے عالمی ستاروں اور ابھرتی ہوئی صلاحیتوں کے لیے ایک بین الاقوامی پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔
انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے کہا ’یہ تاریخی شراکت داری صنعت کے بڑے اداروں کے درمیان ہے جو باکسنگ کے حوالے سے شاندار تجربہ رکھتے ہیں‘۔
’ہم اگلی نسل کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور عالمی معیار کے ایونٹس پیش کرنے کے لیے کام کریں گے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب باکسنگ تیزی سے ترقی کر رہی ہے‘۔
 
 

شیئر: