بدعنوان آخر کا رپکڑا جا تا ہے ،صدر ممنون
لندن... صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ اللہ کا قانون ہے ۔بدعنوان ایک دن پکڑا جاتا ہے۔ہمیشہ احتساب کا قائل رہا ہوں لیکن احتساب اچھا ہونا چاہئیے ۔بدعنوانی ہوئی ہے اللہ کا قانون ہے۔ بدعنوان پہلے کچھ دن بچتا ہے لیکن آخر کار پکڑا جاتا ہے۔ لندن پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف سے اسپتال میں ملنے جانا چاہتا تھا۔ لندن میں بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لئے بھی جاوں گا۔ صدر مملکت6 روزہ دورے پر برطانیہ پہنچے ہیں۔ کانفرنس میں شرکت اور عالمی رہنماوں سے ملاقاتیں کریں گے۔