Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کم قیمت میں بڑا کام ، شیاؤمی کا پوکو فون لانچ‎

شیاؤمی کمپنی نے اپنے نئے سب برانڈ پوکو فون کا پہلا فون ایف 1 متعارف کرا دیا ہے۔ فون کی ڈسپلے 6.18 انچ کا ہے اور اس میں آئی فون ایکس کے طرز کا نوچ موجود ہے۔ فون میں اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کے لیے فون میں 6 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی اور 128 جی بی ان بلٹ میموری دی گئی ہے ۔ فون کا ایک اور ماڈل 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج کے ساتھ بھی پیش کیا گیا ہے۔ سیکیورٹی کے لیے فون کی پشت پر فنگر پرنٹ سنسر دیا گیا ہے۔ کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر 12 میگا پکسل اور 5 میگا پکسل کے دو سنسر جبکہ فرنٹ پر 20 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے۔ کیمرے میں فیس ان لاک ٹیکنالوجی کو بھی حصہ بنایا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 4000 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔ 6 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 21 ہزار ہندوستانی روپے ، 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ قیمت 24 ہزار ہندوستانی روپے اور 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 29 ہزار ہندوستانی روپے ہے۔
 

شیئر: