Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈائریکٹر جنرل جوازات کا بعداز حج انتظامات کا جائزہ

 جدہ.... جوازات کے ڈائریکٹر جنرل سلیمان الیحی نے بعداز حج آپریشن کے امور کا جائزہ لیا اور ہوائی اڈوں پر فراہم کی جانے والی خدمات پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا ۔ جنرل الیحی کے ہمراہ محکمہ جوازات میں حج ٹاسک فورس کے سربراہ بریگیڈئیر جنرل خالد الجعید اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ ڈائریکٹر جنرل جوازات اور انکے ہمراہ وفد کو حج ٹرمنل اور وہاں فراہم کی جانے والی خدمات کے بارے میں بتایا گیا ۔ قبل از حج کامیاب آپریشن پر ڈائریکٹر جنرل جوازات نے عہدیداروں اور کارکنوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح حج سے قبل بہترین خدمات فراہم کی تھی اسی طرح ضیوف الرحمان کو انکے وطن واپسی کے موقع پراعلی خدمات پیش کیجائیں ۔ جنرل الیحی نے جوازات کے کاﺅنٹرز پر متعین اہلکاروںکو خصوصی ہدایت کی کہ وہ ضیوف الرحمان کو ہر طرح کی سہولت پہنچائیں ۔ 

شیئر: