خواتین کی کامیابی کے پیچھے مرد کا ہاتھ ہے،ماریہ واسطی
پاکستانی اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ آج کی خواتین اگر کسی شعبے میں کامیاب ہیں تو اس کے پیچھے مرد کا ہاتھ ہے۔جب تک کسی عورت کو مرد کی سپورٹ نہ ہو وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ خواتین کی کامیابی میں والد ،بھائی اور شوہر کے ساتھ دوستوں کی سپورٹ لازمی ہے ۔ مجھے گھر والوں کی جانب سے بھرپور سپورٹ ملی اور یہی وجہ ہے کہ میں آج شوبز کی دنیا میں کامیاب ہوں ۔ ماریہ واسطی نے کہا کہ میرا اداکاری کے ساتھ شو میں میزبانی کا تجربہ انتہائی خوشگوار رہا ۔ میں نے ترکی میں ایک سو کے قریب شو کئے۔مہرین جبار اور ثانیہ سعید شو میں شرکت نہیں کرنا چاہتی تھیں مگر میں نے ان کو راضی کر لیا اور جب انہوں نے شو میں شرکت کی تو ان کو خوشی کا احساس ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ میں شوبز انڈسٹری سے 18، 20سال سے منسلک ہوں اسی لئے ہر فنکار سے میرا اچھا تعلق تھا۔ یہی وجہ تھی کہ جو سوال ان سے کوئی اور نہیں کر سکتا تھا وہ میں نے اپنے شو میں ان سے کئے۔ میرے شو میں شادیاں ،طلاقیں ،جادو ٹونے نہیں تھے، اسی لئے میرا شو پاکستان اور ترکی میں بڑا مقبول ہوا ۔