جدہ میں خواتین کیلئے مذبح
جدہ... جدہ میونسپلٹی نے ایک مذبح خواتین کیلئے مختص کردیا۔ اسکا ایک حصہ معذوروں کیلئے مقرر کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں بکروں کی فراہمی اور باڑے کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔ عید الاضحی کے دوران جدہ میونسپلٹی کے مذابح میں 43.295جانور قربان کئے گئے۔ ان میں سے 3مذابح مستقل بنیادوں پر قائم تھے جبکہ ایک مذبح گشتی قائم کیا گیاتھا۔ یہ 4روز تک موثر رہا۔ فی گھنٹہ 451جانور قربان کئے گئے۔