Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بہادر فوٹو گرافر جان خطرے میں ڈال کر مگر مچھ کیساتھ تیراکی کرتا رہا

ہوانا .... یہاں ایک شوقیہ لیکن جیالے فوٹو گرافر نے  انتہائی خطرناک مگر مچھ کی تصویر اتارنے کیلئے  اسکے ساتھ ساتھ تیراکی کا فیصلہ کیا اور پھر یہ کارنامہ انجام بھی دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق ایلڈاڈ کوہن نامی 42سالہ فوٹو گرافر جو لاس اینجلس میں قائم ایک ایپریل کمپنی کے مالک بھی ہیں۔9فٹ لمبے اور تقریباً500فٹ وزنی خطرناک مگر مچھ سے چند فٹ کا فاصلہ رکھتے ہوئے یہ ہولناک کارنامہ انجام دیا۔ کہا جاتا ہے کہ اس موقع پر ایلڈاڈ کے کئی دوست بھی قریب آگئے تھے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔  ایلڈاڈ کا کہنا ہے کہ اس نے یہ عجیب و غریب فوٹو گرافی محض اس لئے کی ہے کہ اس دن اس کی سالگرہ تھی اور وہ اس سالگرہ کو گزشتہ برسوں کی تقریبات سے زیادہ ہٹ کر منانا چاہتا تھا۔ اس موقع کی جو تصاویر اس کے دوستوں نے جاری کی ہیں اس میں انتہائی  قوی الجثہ قسم کا مگر مچھ اپنا پورا منہ کھولے ہوئے خطرناک دانتو ں کی نمائش کرتا نظر آتا ہے۔ ایلڈاڈ کا کہناہے کہ وہ  اس سالگرہ کو یادگار بنانے کیلئے خاص طور پر لاس اینجلس سے کیوبا گئے تھے۔ انہیں اس ٹرپ کیلئے مقامی ٹریول ایجنسی میں کام کرنے والے دوست کم یو نے ترغیب دی تھی اور پورے ٹرپ کا بندوبست بھی اسی نے کیا تھا۔ موقع کی تصویر جاری ہوتے ہی وائرل ہوگئی ہے۔ صرف چند گھنٹے میں 30 لاکھ افراد اسے دیکھ چکے ہیں۔ وڈیو سے پتہ چلتا ہے کہ اس خطرناک مگر مچھ نے ایلڈاڈ کو اپنے خطرناک دانت اور انداز دکھا کر چھوڑ دیا اور پھر خود ہی چلتا بنا۔ بعد میں اس مگر مچھ کو بیحد تیز رفتاری کیساتھ پانی میں غوطہ لگاتے ہوئے تیر کر کسی دوسری جانب جاتے دیکھا گیا۔ ماہرین کا کہناہے کہ یہ مگر مچھ نمکین پانی میں پائے جانے والے امریکی مگر مچھوں کی نسل سے تھا۔ایسے مگر مچھ کے ہاتھوں ہلاکتوںک ا لامتناہی سلسلہ ایک عرصے سے جاری ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -مادہ الو خوراک لاتی رہی، بچہ اسے پیار کرتا رہا

شیئر: