گستاخانہ خاکے: سینیٹ میں مذمتی قرارداد
اسلام آباد.... پیر کوسینیٹ اجلاس میں ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف قرارداد مذمت منظور کرلی گئی۔قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز نے قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے۔مسلمان اپنے پیغمبر کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کریں گے۔ گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ ناقابل برداشت عمل ہے، حکومت اس مسئلے کو سفارتی سطح پر اٹھائے اور ہالینڈ کی حکومت سے بھرپور احتجاج کیا جائے۔