Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

37سال قبل طیارہ اغوا کرنے کے ملزمان بری

    نئی دہلی-  - - -دہلی کی ایک سیشن عدالت نے 37سال قبل دہلی سے سری نگر جانے والے انڈین ایئر لائنز کے ایک طیار ے کو ہائی جیک کر کے لاہور لے جانے والے دونوں ملزموں ستنام سنگھ اور تجندر پال سنگھ کو بری کر دیا۔ ان دونوں پر الزام تھا کہ یہ ان پانچ ہائی جیکروں میں شامل تھے جو29ستمبر1981 کودہلی سے سری نگر جانے والے طیارے کو ہائی جیک کر کے لاہور لے گئے تھے۔  اس طیارے میں111مسافر اور 6 افراد پر مشتمل عملہ شامل تھا۔پانچ سکھ ہائی جیکروں میں سے ان دوہائی جیکروں پر ایڈیشنل سیشن جج اجے پانڈے کی عدالت میں ملک سے غداری کے الزامات کا مقدمہ چلایا جارہا تھا۔ یہ دونوں  پہلے ہی پاکستان میں عمر قید کی سزا بھگت کر کینیڈا چلے گئے تھے اور1998میں انہیں ہندوستان کے حوالے کر دیا گیا تھا۔20جولائی2017کو ان دونوں کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا ۔
مزید پڑھیں:- - - - -بریلی میں شدید بارش ،ایک بچہ ہلاک

شیئر: