Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی ریجن میں کمیونٹی کیجانب سے عمران خان کے وزیراعظم بننے پر تقاریب

دعا گو ہیں کہ رب کریم پاکستان پر خاص کرم کرے ،  پاکبان ہر طرح کا تعاون کریں گے ، جازان ، عسیر اور دیگر علاقوں میں منعقدہ تقریب سے مقررین کا خطاب
جی ایس ایوب ۔ جازان
 جازان کمیونٹی کی معروف سماجی و سیاسی  شخصیت امیر خان شیروانی نے عمران خان کے وزیراعظم بننے کی خوشی میں ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں جازان کی معروف کاروباری شخصیات زاہد مہر، لیاقت علی، مجاہد حسین، شوکت علی، محمد زاہد، محمد تنویر، محمد اشرف، محمد تنویر حسین، محمد شاہد، ڈاکٹر اشرف، ڈاکٹر جاوید فاروقی، ساجد حسین، ملک افتخار حسین، نجم عباسی اور دیگر نے عمران خان کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر امیر خان شیروانی نے کہا کہ پاکستانی عوام کیلئے  آج کا دن تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔ آج نئے پاکستان کی ابتداء ہورہی ہے۔ اللہ تعالیٰ عمران خان کو ہمت اور حوصلہ دے تااکہ وہ ملک کے دشمنوں کا مقابلہ کرسکے۔ ہماری درخواست ہے کہ پوری قوم یکجا ہوجائے ۔ زاہد محمد اور مجاہد حسین نے کہا کہ عمران خان بلا امتیاز سب کا احتساب ہو اور ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس لائے تاکہ ملک کا قرض اتارا جاسکے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ پاکستان پر اپنا خاص کرم کرے۔
     ٭٭عسیر ریجن میں مقیم پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے عمران خان کے وزیراعظم بننے  کی خوشی میں جشن منایا اورایک دوسرے کو مبارکباد دی شرکا ء کی مٹھائی سے تواضع کی گئی۔ جشن فتح پر دعائیہ تقریب  میں شکرانے کے نوافل بھی اداکئے گئے۔ تقریب کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اگر عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں کے ذمہ کوئی لگایا تو اسے ہر حال میں پورا کیا ج ائیگا۔ پو ری قوم شانہ بشانہ ہوگی ۔تقریب کے روح رواں شوکت علی شاد، صغیر حسین، ریاض چوہدری، عبدالصبور بٹ ، خالد چوہدری آف حاصل پور ، افتخار حسین، ریاض ملک، نیاز خان، محمد افضل، طارق آف جہلم، کپتان اصغر علی، ارشد بٹ، محسن ریاض، احسن ریاض، عامر خان، محمد کلیم، عمران شبیر، فیصل بٹ، ناصر بٹ ،ڈاکٹر شہباز احمد صدیقی نے کہا کہ آج پوری قوم کی فتح کا دن ہے۔ عبدالصبور بٹ نے کہا کہ الحمد للہ آج قوم کی تقدیر کی تبدیلی کاآغاز ہے۔ دو جماعتوں کے نظریے کو عوام نے مسترد کردیا ہے ۔ ارشد بٹ نے کہا کہ عووام کی جدوجہد رنگ لائی۔انتظار حسین ملک،حسنین عباس ،ملت ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین قربان علی بھٹی، عاطف اشرف ، مرزا سہیل، ارشاد احمد، ناصر لال دین، محمد افضل چوہدری، ملک محمد افضل اعوان، ریاض شاہد اور دیگر نے عمران خان کو مبارک باد دیتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ۔   
     ٭٭ سعودی عرب کے جنوبی صوبے کے تاریخی اور پرفضا مقام ابہا میں سعودی جرمن اسپتال کے پاکستانی اور مصری ملازمین نے عمران خان کے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھانے پر مسرت کا اظہار کیا۔ تقریب میں مصری ملازمین نے غیر معمولی مسرت کا اظہار کیا اور پاکستانیوں کو عمران خان کے وریراعظم بننے پر مبارکباد دی اور تقریب کا اہتمام بھی کیا۔ مصری کمیونٹی نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان عمران خان کی قیادت میں ترقی کریگا۔ مصر، پاکستان کو مضبوط دیکھنا چاہتا ہے۔ رائو کاشف ، انیس الرحمان، طارق سعید اور حماد بٹ نے مبارکباد دی اورروشن و نئے پاکستان کے لئے دعائیہ کلمات کہے اس تقریب میں مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے  دوستوں کو بھی مدعو کیا گیا تھا جسے تقریب کے شرکاء نے سراہا۔ ابو بکر بابر، حفیظ اعوان، محمد عرفان، شفیق تنولی، مہر عباس، باسط حیدر، رشید ادریس، بابر اخلاق، مبشر حنیف، کامران ستی اور محمداعظم نے عمران خان  کو مبارکباد دی اوروطن عزیز کے لئے خصوصی دعاکی۔ تقریب میں مصری کمیونٹی کی جانب سے تقریب کا اہتمام کرنے پر ان کا شکریہ  ادا کیا۔ مصری کمیونٹی نے رائو کاشف کا شکریہ اد ا کیا۔ جنہوں نے انہیں بھی ان پر مسرت موقع پر انکی دعوت دی۔
مزید پڑھیں:- - - - -حج کے بعد حجاج قرآن و سنت کے مطابق زندگی گزاریں ۔ مولانا محی الدین

شیئر: