اسلام آباد۔۔۔سابق صدرآصف علی زرداری نے سپریم کورٹ میں قومی مصالحتی آرڈیننس (این آر او) کے خلاف جاری مقدمے میں اپنا بیان حلفی جمع کرا دیا۔منگل کے روز سابق صدر آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے ایک صفحے پر مشتمل بیان حلفی سپریم کورٹ میں جمع کرادیا جس میں سابق صدر نے کہا ہے کہ بیرون ممالک میری کوئی جائیدادیں نہیں ہیں اور نہ ہی کوئی بینک اکائونٹ ہے۔بیان میں حلفی میں انہوں نے کہا ہے کہ ‘حلفیہ کہتا ہوں کہ پاکستان سے باہر میری کوئی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد نہیں اور پاکستان سے باہر میرا کوئی بنک اکا ئونٹ بھی نہیں ہے’اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا ہے کہ بیان حلفی میں جو بات کی ہے اس پر قائم ہوں۔