Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہالی وڈ کو چاہئے ، وہ میری طرف دیکھے، شاہ رخ

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے ہالی وڈ میں فلمیں نہ ملنے کی وجہ بتادی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے ہالی وڈ میں کام کرنے سے متعلق کہا کہ ہالی وڈ کو چاہئے کہ وہ مجھے دیکھیں نہ کہ میں ان کی طرف دیکھوں کیونکہ میں ہر روز چاند کو دیکھتا ہوں لیکن میں اس کے لئے وہاں نہیں جاتا۔کنگ خان نے کہا کہ انڈسٹری سے وابستہ اوم پوری، امیتابھ بچن، عرفان خان اور پرینکا چوپڑا سمیت کئی نامور شخصیات ہالی وڈ میں اداکاری کا لوہا منوا چکے ہیں جب کہ نواز الدین صدیقی اب بھی وہاں کی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں لیکن مجھے کبھی ہالی وڈ میں انٹری کے لئے پیش کش نہیں کی گئی اور مجھے نہیں معلوم کہ میں یہ سب کچھ نبھانے کے لئے بہتر بھی ہوں یا نہیں کیونکہ میری انگریزی بھی کچھ کمزور ہے۔شاہ رخ خان نے کہا کہ ہالی وڈ میں کام کرنے کے میرے فیصلے کے پیچھے کسی کی کامیابیوں کو چھیننا یا کسی کی عظمت سے انکار نہیں بلکہ میرا مقصد ہندوستانی فلموں کو بین الاقوامی فلم انڈسٹری میں کامیابی دلانا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ ٹام کروز ایک دن فخریہ طور پر کہے کہ مجھے ہندی فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا جب کہ ہالی وڈ کے معروف ہدایتکار کرسٹوفر نولین بھی ایک دن یہ کہیں گے کہ ہندوستانی فلم ساز ان کے ساتھ فلم بنانا چاہتے ہیں۔
 

شیئر: