Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سنجے کپور،سونم کپور کے والد کے کردار میں

بالی وڈ اداکار سنجے کپور فلم ”دا زویا فیکٹر“ میں سونم کپور کے والد کا کردار ادا کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں اداکار سنجے کپور کا کہنا ہے کہ وہ طویل عرصے سے ایک معیاری فلم کی پیشکش کے انتظار میں تھے اور جب نیویارک میں تھے تو انہیں فلم ”دا زویا فیکٹر “ کے پروڈیوسر نے فلم کے سلسلے میں فون کیا ۔بعد ازاں فلم کے ہدایتکار ابھیشیک شرما نے بھی فون کیا اور ان کے ساتھ فلم کی کہانی اور کردار کے حوالے سے بات چیت کی جو مجھے ایک بہترین فلم لگی۔ فلم کی کہانی انوجا چوہان کے ناول ”دا زویا فیکٹر “ پر مبنی ہے۔ فلم آئندہ سال 5 اپریل کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔
 

شیئر: