Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پراگندہ شیرازہ جمع کرنے کا مثالی نمونہ

 سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ” الریاض“ کا اداریہ
  اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے امسال حج کا موسم بے نظیر شکل میں کامیاب رہا۔ اللہ تعالیٰ کی توفیق کی بدولت سعودی ریاست عظیم الشان فرائض احسن شکل میں انجام دینے میں کامیاب رہی۔ حجاج کرام کو بہترین خدمات فراہم کی گئیں۔ خود حجاج نے سعودی اہلکاروں کے ایثار اور فرض شناسی کا کھل کر اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی اہلکاروں نے شایان شان طریقے سے اپنا کردارادا کیا۔
حج عظیم الشان اسلامی اجتماع کی حیثیت سے اپنے اندر بہت سارے پیغامات رکھتا ہے۔ سب سے اہم پیغام یہ ہے کہ امت مسلمہ اپنے مفادات کے حصول کیلئے ایک دوسرے کا دست و بازو بنیں۔ حج ایسا موقع ہے جس پر اسلام کی حقیقی روح کی تجلیاں روشن شکل میں نظر آتی ہیں۔ تمام فرزندان اسلام صحیح راستے پر جمع نظر آتے ہیں۔ اللہ تبارک و تعالیٰ کے قرآنی ارشاد کا عملی پیکر لگتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ”اہل ایمان بلاشبہ ایک دوسرے کے بھائی ہیں لہذا تم لوگ اپنے بھائیوں میں صلح صفائی کراﺅ اور اللہ سے ڈرو “۔
اسلامی اخوت واضح آسمانی نظام ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیں اس کی پابندی کی ترغیب دی ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ مومن کیلئے اس سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح ہے جس کا ایک حصہ دوسرے کو تقویت پہنچاتا ہے۔ ارشاد رسالت ہے کہ باہمی مودت ، رحمدلی اور ہمدردی کے باب میں اہل ایمان کی مثال ایسے جسد واحد جیسی ہے جسکا ایک حصہ تکلیف میں ہوتا ہے تو پورا جسم درد اور بے چینی سے تڑپ اٹھتا ہے“۔
قرآنی ہدایت اور ارشاد رسالت کے بموجب ہم سب اسلامی اخوت کو عملی شکل دینے کے پابند ہیں۔ اسلامی دنیا قدرتی وسائل ، افرادی طاقت سے مالا مال ہے۔ مسلم ممالک مل جل کر عظیم الشان پیداواری ڈھانچہ تشکیل دے سکتے ہیں۔ اپنی مصنوعات کی ترویج اور تبادلے کے لئے شاندار منڈی قائم کرسکتے ہیں۔ سرمایہ کاری ، قرضہ اسکیموں او رفنڈنگ کیلئے عالمی مالیاتی مراکز تشکیل دے سکتے ہیں۔ اس سے بین الاقوامی اسلامی اقتصادی گروپ معرض وجود میں آسکتا ہے۔ ایسا ہوگا تو مسلم ممالک میں ترقی و خوشحالی کا دور دورہ ہوگا۔ اقتصادی شرح نمو بڑھے گی۔ اسکی بدولت مسلم دنیا کو سیاسی طاقت بننے اور جغرافیائی سیاسی و سائل استعمال کرنے کے وسیع تر امکانات حاصل ہونگے۔
شاہ سلمان نے اسی جذبہ صادق سے مسلم امہ کو متحد و متفق ہونے کا پیغام دیا ہے۔ 
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر: