Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیس بک پر دوستی مہنگی پڑی

نوئڈا۔۔۔۔۔فیس بک پر دوستی کرکے روس کے نوجوان نے خاتون سے ڈیڑھ لاکھ روپے اینٹھ لئے۔ تھانہ سیکٹر 39کے ایس ایچ اوکو امیت کمار سنگھ نے بتایا کہ سیکٹر 44میں رہنے والی خاتون جو سوشل ورکر ہیںاور ایک امدادی ادارہ سے منسلک ہیں۔ ایک روسی نوجوان سے دوستی کر بیٹھیں جس نے نے خود کو سوشل ورکر ظاہر کررکھا تھا۔ فیس بک پر چیٹنگ کے دوران نوجوان نے خاتون کو لالچ دیا کہ وہ آپ کے ادارے کو ایک کروڑ روپے کی امداد دینا چاہتا ہے۔ خاتون کو اعتماد میں لینے کیلئے اس نے گفٹ پیک بھیجا۔ بعد ازاں مختلف کارروائیوں کی تکمیل کیلئے رفتہ رفتہ ڈیڑھ لاکھ روپے اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرانے کے بعد فیس بک اکاؤنٹ بند کردیا۔متاثرہ خاتون کی شکایت پر سائبر کرائم برانچ نے تحقیقات شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -خواتین کی حفاظت کے لئے ’’اندرا شکتی‘‘ ایپ متعارف

شیئر: