انٹرپول نے مشرف کے ریڈ وارنٹ مسترد کردیئے
اسلام آباد... پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں عدالت کو بتایا گیا کہ انٹرپول نے مشرف کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔ اس نے موقف اختیار کیا کہ سیاسی معاملات میں ریڈ وارنٹ جاری نہیں کرتے۔ مشرف کے وکیل نے بتایا کہ مشرف کے پاس 92100درہم ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ مشرف کی ساری تنخواہ ملادو تو اتنی جائداد نہیں بن سکتی۔ وکیل نے کہا کہ یہ دولت لیکچر دیکر کمائی گئی ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اگر ایسا ہے تو پھر ریٹائرمنٹ کے بعد مجھے بھی لیکچر دینا چاہئے۔