Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زرداری کے بیان حلفی پر سپریم کورٹ کا اظہار عدم اطمینان

اسلام آباد ... سپریم کورٹ نے این آر او کیس میں سابق صدر زرداری اور مشرف کے 10سالہ اثاثوں اور اندرون و بیرون ملک اکاﺅنٹس کی تفصیلات مانگ لیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کچھ چھپانے نہیں دے گی۔عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے اثاثوں سے متعلق جمع کرائے گئے بیان حلفی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور 2007ءکے بعد سے انکے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔
 

شیئر: