جدہ .... جدہ ایوان صنعت و تجارت نے ریستوران آنے والے گاہکوں کی گاڑیاں پارک کرانے کے سلسلے میں خواتین کی خدمات حاصل کرنے والی خبر کی تردید کردی۔ ایوان کے سیکریٹری جنرل حسن دحلان نے واضح کیا کہ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جو رپورٹ گردش کررہی ہے وہ غلط ہے۔ ایوان نے ایسی کوئی بھی اسکیم نہیں بنائی۔