اسلام آباد۔۔۔۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی سید فخر امام کو وفاقی وزیر خوراک وزراعت بنائے جانے کا امکان ہے۔ فخر امام صدارتی انتخابات کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد وزارت کا حلف لیں گے۔ فخر امام کو یہ وزارت آزاد اراکین کے کوٹہ سے ملی ہے۔ فخر امام کے علاوہ کراچی سے ایم این اے علی زبیری اور ڈیرہ اسماعیل خان کے ایم این اے علی امین گنڈاپور، زر تاج گل اور علی محمد خان کو بھی وفاقی وزیر بنائے جانے کا امکان ہے۔ نئے وزراء بنانے کا فیصلہ حکمران جماعت میں بغاوت کے امکان کو ختم کرنا ہے۔