دمام ۔۔۔۔ساھر کے کیمروں کی جگہیں ہر ہفتے تبدیل کردی جاتی ہیں۔ یہ بات ساھر کی انتظامیہ نے الوطن اخبار کو بتائی۔ اسمار اپلیکیشن کے اثرات سے بچنے کیلئے ساھر کے کیمروں کی جگہیں ہر ہفتے تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیاہے ۔ ان دنوں اسمارٹ اپلیکیشنز کی مدد سے جن کا رواج عام ہوگیا ہے، ساھر کے کیمروں کی جگہوں کا تعین کرلیا جاتا ہے۔ اپلیکیشن کے ذریعے پتہ چل جاتا ہے کہ متحرک یا نصب کیمرہ کہاں ہے؟ کیمرے کے قریب ہوتے ہی۔ وارننگ بھی جاری ہوجاتی ہے۔