36ماہ میں نئے ویزوں میں 65فیصد کمی
ریاض۔۔۔۔گزشتہ 36مہینوں کے دوران نئے ویزوں کے اجرا میں 65فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ 2015ء کے مقابلے میں 2017ء کے دوران نئے ویزے 65فیصد اور 2016کے مقابلے میں 51فیصد کم جاری کئے گئے۔ 2017ء میں7لاکھ18ہزار835،2016کے دوران14لاکھ3ہزار713اور 2015کے دوران 20لاکھ31ہزار291ویزے جاری کئے گئے۔