غیر قانونی گاڑی سے غیر معیاری خوراک کی تقسیم
مدینہ منورہ۔۔۔۔مدینہ منورہ میں بازاروں کے نگراں ادارے کے اہلکاروں نے ہوٹلوں کو 430سے زیادہ خوراک پیکیٹ فراہم کرنے والی غیر قانونی گاڑی کو قبضے میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق 430سے زیادہ خوراک پیکیٹ ایک ایسی گاڑی کے ذریعے ہوٹلوں کو فراہم کئے جارہے تھے جن سے خوراک منتقلی پر پابندی ہے۔ ضبط شدہ خوراک پیکیٹ تلف کردیئے گئے اور اس کاروبارمیں ملوث تارکین کو گرفتار کرلیا۔