فورٹ ورتھ .... مقامی محکمہ پولیس کی طرف سے سوشل میڈیا پر اس تصویر کے بارے میں یہ بیان دیا ہے کہ مقامی پولیس کے دو اہلکاروں نے ایک پریشان حال خاتون کو خودکشی کی کوشش کرتے ہوئے بروقت دیکھ لیا اور دوڑ کر اس کی جان بچالی۔ گرفتاری کے بعد اس عورت نے جو بیحد پریشان حال اور بڑی حد تک غربت کی شکار نظر آرہی تھی پولیس کو بتایا کہ وہ خلوص دل سے اپنی جان دینا چاہتی ہے۔ بہرحال دونوں پولیس اہلکارو ںنے اس خاتون کو اس کے ارادے سے باز رکھا اور پھر کسی محفوظ مقامات پر پہنچا دیا جہاں ابتدائی طبی امداد بھی فراہم کی گئی اور اب اسکی حالت اچھی ہے۔ اسے بچانے والے پولیس افسران جسٹن ہینری اور ٹرائی سیرزان کا کہناہے کہ ان سے اگر ذرا سی دیر ہوتی تو یہ عورت اپنی جان گنوا چکی ہوتی۔ اچھا ہوا کہ خاتو ن کو بھی سمجھ آگئی اور اس نے بلندی سے کودنے اور جان دینے کی کوشش سے باز رکھنے والے پولیس اہلکاروں کی زیادہ مزاحمت نہیں کی اور خود کو گرفتاری کیلئے پیش کردیا۔ سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی وڈیو ڈیش کیم سے حاصل کی گئی ہے۔