Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کارکن کن صورتوں میں سوشل انشورنس سے مستفیض ہوسکتے ہیں؟

کام پرجاتے یا واپسی پرحادثہ کا شکار ہونے کی صورت میں کلیم حاصل کیا جائےگا(فوٹو، ایکس)
سوشل انشورنس کے پالیسی ہولڈرز چار ضوابط کے تحت کلیم حاصل کرسکتے ہیں۔ کارکنوں کے لیے لازمی سماجی بیمہ پالیسی کا کلیم کام کے دوران حادثے کی صورت میں ادا کیا جاتا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق مملکت میں سماجی بیمہ پالیسی کی جانب سے چار نکات بیان کیے گئے ہیں جن پر کارکن کلیم حاصل کرنے کا حقدار ہوگا۔
بیمہ پالیسی ضوابط کے مطابق گھر سے کام کی جگہ جاتے ہوئے یا وہاں سے واپس رہائش پر آنے کے دوران حادثے کا شکار ہونے والے کارکن  بیمہ پالیسی کے کلیم کا حقدار ہوگا۔
آجر کی جانب سے  کارکن کو کسی جگہ بھیجا جاتا ہے اس دوران وہ کسی حادثے کا شکار ہوتا ہے اس صورت میں بھی بیمہ پالیسی فعال ہوگی۔
کارکن کے کام کی وجہ سے کسی مرض میں مبتلا ہونے یا کام کے دوران کسی حادثے کا شکار ہونے کی صورت میں بھی کارکن کا حق ہے کہ وہ سماجی بیمہ پالیسی کا کلیم حاصل کرے۔

شیئر: