اسلام آباد ...وزیراعظم عمران خان نے پیر کو کابینہ کا اجلاس طلب کیا ہے جس میں کرنسی ا سمگلنگ اور ہنڈی کی روک تھام کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا جائیگا۔ اجلاس ہنڈی کی حوصلہ شکنی پر مبنی ون پوائنٹ ایجنڈے پر ہوگا۔ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہمیں گرے لسٹ میں اس لئے بھی ڈالا گیا کہ ہمارا نام حوالہ اور ہنڈی میں ہے۔ملکی دولت اور پیسوں کی اسمگلنگ روکنا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملائیشیا میں ہونے والے اجلاس سے پہلے اقدامات کر رہے ہیں۔ ملکی نظام چلانے کیلئے فوری 9 ارب ڈالرز کی ضرورت ہے آئی ایم ایف کے پاس جانے کا فیصلہ پارلیمنٹ کی مشاورت سے ہوگا۔