Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوبیا کمپنی نے ویئرایبل اسمارٹ فون سے پردہ اٹھا دیا

نوبیا کمپنی کی جانب سے برلن میں جاری آئی ایف اے کانفرنس کے موقع پر نوبیا الفا وئیرایبل اسمارٹ فون کا کانسپٹ پیش کردیا گیا ہے ۔ کمپنی اس فون کی پروڈکشن رواں سال کی چوتھی سہ ماہی میں شروع کردے گی البتہ اس بات کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا کہ اس فون کو فروخت کے لئے کب پیش کیا جائے گا ۔ کانسپٹ کے مطابق اس اسمارٹ فون میں کمپنی نے فلیکسیبل ڈسپلے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے اور اسکے ساتھ فون میں لائٹ اسٹریپ دیا گیا ہے جس کی مدد سے صارفین اسے اپنی مرضی سے سیٹ کر سکتے ہیں۔کمپنی اس فون میں فورجی کنکٹیویٹی اور اسمارٹ کیمرہ بھی دے گی۔ اسمارٹ فون سے متعلق دیگر تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
 

شیئر: