Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہد میں لت پت مکھی کی صفائی کیلئے امداد باہمی کا شاندار مظاہرہ

مشی گن ....  امریکی ریاست مشی گن میں رہنے والے پیٹر والکوز نے  شہد کی مکھیوں کے درمیان ایک دوسرے کی مدد کے جذبے کے اظہار کے طور پر ان مکھیوں کی حیرت انگیز تصاویر اتار کر جاری کی ہیں۔ ساری تصاویر پیٹروالکوز نے اپنے موبائل فون پر اتاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پیٹر والکوز بنیاد ی طور پر شہد کی مکھیاں پالتے ہیں اور شہد کا کاروبار کرتے ہیں۔ مکھیاں جس وقت پھلو ں اور پھولوں سے چوسے ہوئے رس کو چھتوں تک منتقل کرتی ہیں تو وہ  آس پاس کی کسی بھی چیز کو خاطر میں نہیں لاتیں اور اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ اگر ایسی مکھیوں کو ذرا سا بھی چھیڑ ا جائے تو وہ جارحیت پر اتر آتی ہیں ا ور لوگوں کیلئے پریشانی کا سبب بنتی ہیں۔ اس کے باوجود پیٹر نے کچھ ایسی مکھیوں کے پاس جاکر تصاویر اتاریں جو ایک ایسی مکھی کے پروں پر جمے ہوئے شہد اور موم کی صفائی کررہی تھیں جس کی وجہ سے اس مکھی کا اڑنا محال ہوگیا تھا۔ وڈیو میں صاف نظرآتا ہے کہ ساری مکھیاںشہد میں لت پت مکھی کی مدد کیلئے آگے بڑھیں اور جلد ہی اس مکھی کو صاف کردیا۔ مکھی کو صاف کرنے والا واقعہ مشی گن کے کوورٹ ٹائون شپ میں پیش آیا ہے۔ پیٹر کا کہناہے کہ شاید شہد میں لت پت ہونے والی مکھی چھتے کے اس حصے میں جاگھسی تھی جہاں شہد مرتکز ہوجاتا ہے ۔ تصویر میں نظر آنے والی مکھیاں قریب ہی واقع بلو بیری کے کھیت میں رہتی ہیں اور زیادہ تر وہیں سے نمی کشید کرتی ہیں۔ ان مکھیوں کا رنگ نسبتاً سیاہی مائل ہوتا ہے۔ پیٹر کے اندازے کے مطابق شاید صفائی کے اس پورے مرحلے میں مکھیوں کو زیادہ سے زیادہ 30منٹ تک کوششیں کرنا پڑی ہونگی اور صاف ستھری ہوجانے والی مکھی بھی صفائی کے آدھے گھنٹے بعد معمول کے مطابق اڑان بھرنے کے قابل ہوگئی تھی۔
مزید پڑھیں:- - - - -اوریگن سے تعلق رکھنے والا شکاری 2دنوں تک درخت سے الٹا لٹکا رہا

شیئر: