Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بدھ کو شوریٰ میں ترسیل زر فیس کا مسودہ !

ریاض .... سعودی مجلس شوریٰ طویل تعطیلات کے بعد آئندہ پیر کو نیا اجلاس شروع کریگی۔ ایجنڈے پر متعدد ہنگامہ خیز مسائل ہونگے۔ پروگرام کے مطابق فنڈنگ کمپنیوں کی جانب سے حصص پروگرام کے اصول و ضوابط کے مسئلے پر سب سے پہلے بحث ہوگی۔ عکاظ اخبار کی رپورٹ کے مطابق مجلس شوریٰ کے ارکان آئندہ بدھ کو مملکت میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کی ترسیل زر پر فیس سے متعلق قانون جاری کرنے کی اس تجویز پر بحث کریں گے جسے سابق رکن شوریٰ اسامہ النعقری نے پیش کیا ہے۔
 

شیئر: