صدارتی انتخابات میں کون جیتنے والا ہے اور کس کی پوزیشن زیادہ مستحکم ہے۔ ٹویٹر صارفین کی رائے جانتے ہیں
سید عادل حسین کے مطابق : عارف علوی ہی جیتیں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ نون اور دیگر اپوزیشن جماعتیں صرف میڈیا میں کوریج حاصل کرنے کے لیے اپنے امیدوار لا رہی ہیں تاکہ وہ اپنے آپ کو ایک بڑی پارٹی ظاہر کرسکیں۔ان سب کو معلوم ہے کہ وہ ہارنے والی ہیں لیکن وہ آئندہ کے لیے یہ سیاست کررہی ہیں۔
شاہین نے لکھا : مجھے 25 جولائی کے عام انتخابات میں اتنا خوف نہیں تھا جتنا اس صدارتی انتخاب کے وقت ہے۔ میری دعا ہے کہ عارف علوی ہی جیتے۔ دیگر امیدوار اس ملک کے لیے بہتر نہیں۔
اریج عباسی نے ٹویٹ کیا : جہانگیر ترین لندن سے واپس آگئے ہیں ۔ امید ہے کہ عارف علوی ہی صدارتی انتخاب جیتیں گے کیونکہ اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پر نہیں ہیں۔
انعم خان نے ٹویٹ کیا : مولانا فضل الرحمن کو کشمیر کمیٹی کا سربراہ بنا کا مسئلہ کشمیر کو خراب کیا گیا اور اب مسلم لیگ نون چاہتی ہے کہ مولانا کو صدر بنا دے۔ اعتزاز احسن صدارت کے لیے مولانا فضل الرحمن سے زیادہ بہتر ہے۔
بشری جویو نے کہا : اعتزاز احسن کو جیتنا چاہیے۔ میں انہیں وزیر اعظم دیکھنا چاہتی تھی لیکن اب وہ صدر بن جائیں تو بہتر ہے۔ اگر عمران خان وزیراعظم اور اعتزاز خان ہمارے صدر ہو تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ دو اچھے لوگ ملک کا انتظام سنبھالے ہوئے ہیں۔
سلمان سکندر نے ٹوئٹ کیا : مسلم لیگ نون کے پاس موقع ہے کہ اعتزاز احسن کو ووٹ دے کر اسٹیبلشمنٹ کو ہرا دے۔