Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امیر کویت امریکہ پہنچ گئے، ٹرمپ سے ملاقات متوقع

کویت: امیر کویت شیخ صباح الاحمد امریکہ پہنچ گئے۔ وہ سرکاری دورے پر واشنگٹن پہنچے تھے جہاں ان کی ملاقات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت متعدد امریکی حکام سے ہوگی۔ واشنگٹن پہنچنے پر امیر کویت کا استقبال وائٹ ہاؤس کے اعلی حکام نے کیا۔ واضح رہے کہ امیر کویت کا یہ دوسرا دورہ امریکہ ہے جو دونوں ممالک کے لئے انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ دورہ امریکہ کے دوران امیر کویت متعدد اہم معاہدوں پر دستخط بھی کریں گے۔ 
کویت کی تازہ ترین خبروں کے لئے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
 

شیئر: