جدہ .... خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے منگل کو جدہ کے قصر السلام میںمذاکرات کئے۔ انہوں نے سعودی عرب اور کویت کے برادرانہ تعلقات اور خطے کے حالات حاضرہ کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر شاہ سلمان کی معاونت کیلئے شاہی مشیر و گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل وزیر مملکت و رکن کابینہ شہزادہ ڈاکٹر منصور المتعب، وزیر نیشنل گارڈز شہزادہ متعب بن عبداللہ، نائب وزیر عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان، وزیر مملکت و رکن کابینہ ڈاکٹر مساعد العیبان، وزیر مملکت و رکن کابینہ ڈاکٹر ابراہیم العساف اور وزیر خزانہ محمد الجدعان موجود تھے جبکہ امیر کویت کی معاونت کیلئے وزیراعظم کے نائب اول و وزیر خارجہ شیخ صباح الخالد الحمد ، وزیر مملکت برائے امور کابینہ شیخ محمد عبداللہ المبارک اور ہمراہ آئے ہوئے وفد میں شامل کئی شخصیات تھیں۔امیر کویت شاہ سلمان سے ملاقات کیلئے منگل ہی کو جدہ پہنچے تھے۔ ایئرپورٹ پر گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل استقبال کرنے والوں میں پیش پیش تھے۔