کانپور کے ایس پی کا اقدام خود کشی،آئی سی یو میں داخل
کانپور۔۔۔۔یوپی کے ضلع کانپور میں ایس پی کے عہدے پر تعینات 2014بیچ کے آئی پی ایس سریندر داس نے آج صبح اپنی رہائش پر زہریلا مادہ کھاکر خودکشی کی کوشش کی۔ حالت خراب ہونے پر ارسلان اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ زہر کھانے کی اطلاع ملنے پر پولیس کے اعلیٰ افسران نے انہیں فوراً آئی سی یو میں منتقل کرایا جہاں ان کی حالت نازک ہے۔ پولیس اہلکاروں اور اعلیٰ افسران کا اسپتال میں تانتا بندھا ہوا ہے لیکن اس معاملے میں کوئی بھی کچھ بتانے کیلئے تیار نہیں۔ اے ڈی جی اویناش چندر، ڈویژنل کمشنر چندر شرما سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے سریندر داس کی حالت کے بارے میں معلومات حاصل کرنے اسپتال پہنچے۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ مریض کی حالت48گھنٹے تک خطرناک ہے۔ اس کے بعد ہی صحیح صورتحال سامنے آئے گی۔ سریندر داس بلیا کے رہنے والے ہیں۔ گزشتہ ماہ ان کا تبادلہ کانپور میں بحیثیت ایس پی مشرقی علاقے میں ہوا تھا۔