مکہ مکرمہ: مکہ مکرمہ میں موسلادھار بارش کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ شہری دفاع نے شہر کے مختلف چوراہوں، میدانوں اور پر خطر مقامات کے علاوہ ڈھلانوں میں پیشگی منصوبے کے مطابق اہلکار تعینات کر رکھے تھے۔ ایسا احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کیا گیا۔ محکمہ شہری دفاع کے ترجمان کرانل نایف الشریف نے بتایا کہ شہر مقدس کے تمام محلوں میں شہری دفاع کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھاتاکہ کسی بھی ہنگامی نوعیت کی صورت حال پیش آنے پر فوری امداد کی جاسکے۔ بدھ کو ہونے والی بارش کے باعث شہر میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔