Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی وی پروڈیوسر، نیوز کی موت کا اعلان کرتے ہوئے آبدیدہ

لندن  ..... بی بی سی ریڈیو فائیو کی پریزنٹر اور پروڈیوسر 40سالہ راکیل بلانڈ نے پیر کو اپنے دوستوں اور ساتھ کام کرنے والوں کو  بتایا تھا کہ وہ  اب چند دن کی ہی مہمان ہیں۔ ان سے قربت رکھنے والے لوگ  کچھ عرصے سے یہ جان چکے تھے کہ راکیل سینے کے سرطان جیسے موذی مرض میں مبتلا ہیں او راس مرض کو چھپائے رکھنے کیلئے ہر ممکن جدوجہد کرتی ہیں مگرکسی کو بھی یہ خیال نہیں تھا کہ وہ واقعی صرف 2دن بعد اس دنیا میں نہیں رہیں گی۔ انکی موت کا اعلان بی بی سی کے پروڈیوسر کر س وار  برٹن  نے بڑے دلگرفتہ ہو کر راکیل کی موت کا اعلان کیا اور اعلان کے ساتھ پھو ٹ پھوٹ کر رونے لگے۔ راکیل ایک بچے کی ماں تھی اور انہیں 2016ء میں یہ پتہ چل گیا تھا کہ وہ انتہائی خطرناک قسم کے سینے کے سرطان میں مبتلا ہیں اور یہ سرطان اپنی آخری انتہا تک پہنچا ہوا تھا۔ بی بی سی کے سامعین نے راکیل  کی موت کو افسوسناک قرار دیا ہے او رکہاہے کہ راکیل اپنا موذی مرض چھپا کر اس لئے رکھتی تھیں کہ سننے والا کہیں غمزدہ نہ ہوجائے۔
مزید پڑھیں:- - - -سینے میں رہ جانےوالی سوئی کیوجہ سے مریض کی افسوسناک موت

شیئر: