Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

23سالہ کالج اسٹوڈنٹ بچوں کے اسپتال میں ڈاکٹر بن گیا

اورانگے.....  مقامی چلڈرن اسپتال میں  خود کو ڈاکٹر ظاہر کرکے کام کرنے  والا 23سالہ  آریا اوسکویان قانون کی گرفت میں آگیا ہے اور اس پر جعلی ڈاکٹر بن کر کام کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔  اسپتال ذرائع کاکہناہے کہ اس نقلی ڈاکٹر نے 23اپریل سے 4جون کے دوران  7مرتبہ وقتاً فوقتاً خود کو نہ صرف ڈاکٹر ظاہر کیا بلکہ ایک مریض کا معائنہ بھی کیا اور اسکی دوا بھی تجویز کی ۔ ساتھ ہی اسے کچھ احتیاطی تدابیر بھی بتائیں۔ یہ مریض گردن میں تکلیف کے بعد یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سے متصل  میڈیکل کالج  کے ڈاکٹروں سے معائنہ کرانے کیلئے گیا تھا اور آریا کے ہتھے چڑھ گیا۔ اب آریاکیخلاف مقدمے کی سماعت ہوگی ۔ فرد جرم عائد کی جاچکی ہے اور عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کو 11سال کی سزائے قید ہوسکتی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -ساتھی کی موت پر راکون غم سے نڈھال نظر آیا

شیئر: