ایپل کی اسمارٹ واچ کی تفصیلات جاری
ایپل کمپنی 12 ستمبر کو نئے آئی فونز کے ساتھ ایپل واچ 4 بھی متعارف کرانے جا رہی ہے۔ اس واچ کی تصاویر سامنے آ گئیں ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ اس میں او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا جائے گا۔ یہ واچ ایپل کی پچھلی اسمارٹ واچز کی نسبت 15 فیصد بڑی ہو گی ۔ واچ کا ڈیزائن اینالاگ کلاک فیس کے ساتھ ہوگا اور اس سے یو وی ریٹنگ بھی جانی جا سکے گی۔اس اسمارٹ ڈیوائس میں ایپل کمپنی ایل ٹی آئی سپورٹ بھی شامل کرے گی۔ واچ کی سیٹنگ کیلئے کراؤن اور سائیڈ بٹن بھی دیا جائے گا اس کے علاوہ تصاویر میں سائیڈ پر ایک اور سوراخ بھی نظر آرہا ہے جس کے متعلق ابھی معلوم نہیں کہ یہ کس فیچر کے لئے ہوگا ۔ یوں تو ایپل واچ کو تین برسوں سے اپڈیٹ کرکے پیش کررہا ہے مگر اس بار اسمارٹ واچ پہلے سے مختلف ہوگی اسی لیے بعض حلقے اسے آئی فون سے بھی اہم ڈیوائس قرار دے رہے ہیں ۔