Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین کے 37 افریقی ممالک سے تعاون کی دستاویزات پر دستخط

بیجنگ۔۔۔ چین کی قومی ترقی و اصلاحات کمیشن کے تحت محکمہ بین الاقوامی تعاون کے نائب سربراہ شیا چھینگ نے کہا ہے کہ چین نے 37 افریقی ممالک اور افریقی یونین کے ساتھ دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کے حوالے سے سرکاری مفاہمتی یادداشت کی دستاویزات پر دستخط کیے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ اس وقت تک چین نے105ممالک کے ساتھ دی بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلق تعاون کی123 دستاویزات پر دستخط کیے ہیں جن میں ایشیا،افریقہ ، یورپ،لاطینی امریکہ اور جنوبی بحرالکاہل کے ممالک شامل ہیں۔علاوہ ازیں چین نے29 عالمی تنظیموں کے ساتھ بھی تعاون کی 26 دستاویزات پر دستخط کیے ہیں۔   

شیئر: