Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجوف : بغیر نمبر پلیٹ گاڑی چلا کر لوگوں کو پریشان کرنےوالا گرفتار

الجوف .... ریجنل ٹریفک پولیس نے بغیر نمبر پلیٹ کے گاڑی چلانے اور لوگوں کو تنگ کرنے کے الزام میں ایک شخص کو حراست میں لے کر گاڑی کو پولیس یارڈ میں جمع کرادیا ۔ سبق نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیوجس میں ایک شخص نے اپنی جیپ کی شکل تبدیل کر کے اس کے تمام شیشوں کو سیاہ کر نے کے بعد اس پر غیر اخلاقی عبارت تحریر کی اور نمبر پلیٹیں اتار کر الجوف کمشنری کی سڑکوں پر گھومتا رہا ۔ وڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ریجنل پولیس نے ملزم کو تلاش کرکے اسے حراست میں لے لیا ۔ گاڑی پولیس یارڈ میں جمع کر ادی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کر کے اسے متعلقہ عدالت بھیج دیا گیا جہاں اس کے خلاف مقدمے کی سماعت کی جائے گی ۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ محکمہ کی جانب سے جو قوانین مرتب کئے گئے ہیں اس پر عمل کرنا ہر ایک کافرض ہے ۔ قوانین لوگوں کی حفاظت کےلئے مرتب کئے جاتے ہیں جن کی پاسدار کی جائے تاکہ خود اور دوسرے محفوظ رہیں ۔ 
 

شیئر: