ڈائٹ کابہت خیال رکھتی ہوں، رادھیکا آپٹے
بالی وڈ اداکارہ سوشل میڈیا پر بھی کافی مقبول ہیں اور ان کے انسٹاگرام فینز کی تعداد تقریباً 15 لاکھ ہے۔رادھیکا کو سیر و تفریح بہت پسند ہے اور وہ سوشل میڈیا پر اپنے سفر اور کھانے کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔حال ہی میں ایک انٹرویو میں رادھیکا آپٹے نے کہا کہ وہ اپنی ڈائٹ کا بہت خیال رکھتی ہیں کیونکہ اچھی صحت کے لئے اچھی غذا بھی ضروری ہے۔انہوں نے صحت مند غذا کو فٹنس کا اہم ترین عنصر قرار دیا۔نیٹ فلکس سیریز سے مقبولیت حاصل کرنے والی ہندوستانی اداکارہ رادھیکا آپٹے کے لئے رواں سال 2018ءکامیابیوں کا سال ثابت ہوا۔ میڈیا رپورٹ کے مابق رادھیکا نے نیٹ فلکس کی تین سیریز ”سیکریڈ گیمز“،” گول“ اور” لسٹ اسٹوریز“ میں اپنی اداکاری سے آن لائن شائقین کو اپنا گرویدہ کیا۔رادھیکا اب آیوشمان کھرانا کے ہمراہ اندھا دھن فلم کے ذریعے سلور اسکرین پر بھی انٹری دیں گی۔