بغداد۔۔۔ عراقی حکومت نے بغداد میں سیکیورٹی کے حوالے سے انتہائی حساس علاقے میں مارٹر فائر کیے جانے پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ حکام نے کہا کہ شہر کے گرین زون میں ہوئے اس حملے کے بارے میں حقائق جاننے کی خاطر چھان بین کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ رات کو ہوئے اس حملے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ اس حملے کی ذمہ داری کسی گروہ نے قبول نہیں کی ۔