واشنگٹن ۔۔۔امریکی فوج نے کہا ہے کہ وہ جرمنی میں15سو اضافی فوجی اہلکار تعینات کریگی۔ یہ امریکی فوجی ستمبر 2020ء سے تعینات کیے جائیں گے۔ یو ایس آرمی کے ایک بیان کے مطابق یہ اضافی فوجی جرمنی میں پہلے سے موجود 33 ہزار امریکی فوجیوں کے علاوہ ہوں گے۔ جرمنی میں امریکی سفیر رچرڈ گرینل نے کہا ہے کہ امریکہ ٹرانس اٹلانٹک اتحاد کو مضبوط بنانے کے لیے پر عزم ہے۔ جرمن وزیر دفاع ارزلا فان ڈیئر لائن نے امریکہ کی جانب سے جرمنی میں نئی فوجی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔