وزن گھٹانے والی ادویہ کی مارکیٹ957ملین ڈالر
لندن ..آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں جاری کردہ مارکیٹنگ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی شہریوں نے 2017ءکے دوران وزن گھٹانے کیلئے 957ملین ڈالر کی ادویہ خریدیں۔ریسرچ اینڈ مارکیٹس کمپنی نے رپورٹ میں توقع ظاہر کی ہے کہ 2023ءتک وزن گھٹانے والی ادویہ کی سعودی مارکیٹ 1.5ارب ڈالر تک پہنچ جائیگی۔