Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی ٹوئنٹی ویمنز ورلڈ کپ ویسٹ انڈیز میں ہوگا

 
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیر اہتمام  ٹی ٹوئنٹی ویمنز ورلڈ کپ 9 نومبر سے 24 نومبر2018 تک ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ویسٹ انڈین ٹیم ایونٹ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ پاکستان اور روایتی حریف ہند کی ٹیمیں ایک ہی گروپ میں ہونے کے باعث 11 نومبر کو گیانا اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ آئی سی سی کے اعلامیے کے مطابق میگا ایونٹ 9 سے 24 نومبر تک کھیلا جائے گا جس میں دنیائے کرکٹ کی 10 ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ ایونٹ میں شریک ٹیموں کو 2گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں دفاعی چیمپیئن ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، سری لنکا اوربنگلہ دیش جبکہ گروپ بی میں پاکستان، ہند، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ شامل ہیں۔ فائنل سمیت تمام 23 میچز براہ راست نشر کئے جائیں گے اور پہلی مرتبہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ویمنزکپ میں ڈی آر ایس سسٹم بھی استعمال کیا جائے گا۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے واٹس ایپ اسپورٹس گروپ جوائن کریں

شیئر: