57.5فیصد طبی عملہ تشدد کا شکار
دمام... سعودی اسکالر ز نے ایک جائزہ رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ 57.5فیصد طبی عملہ اپنے فرائص کی ادائیگی کے دوران زبانی اور جسمانی تشدد کا شکار ہورہا ہے۔ انہیں دشنام طرازی اور بدزبانی سے لیکر چہرے پر طمانچے رسید کرنے ، دھاردار آلات سے حملے کرنے، کاٹنے اور مار دھاڑ کا سامنا ہے۔ ابہا میں کنگ خالد یونیورسٹی کے ماتحت فیکلٹی آف میڈیسن کے ڈاکٹر سفر آل سلیم نے جائزہ ٹیم کی قیادت کی۔ انہوں نے واضح کیاکہ متاثرین میں مرد و خواتین دونوں شامل ہیں۔