Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

95سالہ اماراتی کی 30سالہ لڑکی سے شادی ویڈیو وائرل

راس الخیمہ.... متحدہ عرب امارات کے 95سالہ شہری سعید علی الشحی نے 30سالہ لڑکی سے شادی کر کے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا۔ گزشتہ 2روز سے الشحی کی شادی متحدہ عرب امارات کے ایک ، ایک شہری کی زبان پر چڑھی ہوئی ہے۔ الشحی نے تیسری شادی کی ہے۔ 95سالہ دولہا شادی کی ویڈیو کلپ میں چاق و چوبند اور پوری طرح صحت مند نظر آرہا تھا۔ شادی کی تقریب راس الخیمہ میں منعقد کی گئی۔تقریب میں دوست احباب او ربیٹے ، بیٹیاں شامل ہوئیں۔ اماراتی جریدے” الخلیج“ نے شادی کی رپورٹ دیتے ہوئے بتایا کہ 95سالہ بزرگ کی 30سالہ لڑکی سے شادی انتہائی روایتی انداز میں کی گئی۔ مہمان ہر علاقے سے پہنچے۔ الشحی خنجر، تلوار اور تاریخی طبلے بنانے کا ماہر ہے۔ اس کی اولاد کی تعداد 15ہے۔ ان میں 10بیٹے اور 5بیٹیاں ہیں۔ سب سے بڑے بیٹے کی عمر 50برس اور سب سے چھوٹے کی عمر ڈیڑھ برس ہے۔ 
 
 

شیئر: