Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گیس قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ آج متوقع

اسلام آباد... وزیر خزانہ اسد عمر نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس پیر کو طلب کر لیا۔ اجلاس کے ا یجنڈے میں 2 نکات شامل ہیں۔ گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری اےجنڈے میں شامل ہے۔ ملک میں کھاد کی فراہمی کا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔ گیس کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز زیر غور آئے گی۔ پٹرولیم ڈویژن سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی میں پیش کرےگی ۔ ماہانہ 100 کیوبک میٹر تک گھریلو صارفین کے لئے گیس کے نئے نرخ مقرر ہوں گے۔ اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش یکم جولائی سے کی تھی۔حکومت کی منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: سابق حکومت کی شاہ خرچیاں سامنے لانے کا فیصلہ

شیئر: