Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوول ٹیسٹ: انگلینڈ کو 154 رنز کی برتری سے جیت کی امید

 
لندن: ٹیسٹ سیریز کے پانچویں اور آخری میچ کے تیسرے دن آل راونڈر رویندر جڈیجہ اور اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے ہنوما ویہاڑی نے نصف سنچریاں بناتے ہوئے ٹیم انڈیا کو مکمل تباہی سے بچالیا۔انگلینڈ کے 332رنز کے جواب میں ہندوستانی ٹیم پہلی اننگز میں 292 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔ انگلینڈنے 40 رنز کی برتری کے ساتھ اپنی دوسر ی اننگز شروع کی۔ انگلینڈ نے کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں 114 رنز بنائے تھے اور اس کے 2 کھلاڑی آوٹ ہوئے تھے۔ انگلینڈ کو مجموعی طور پر 154 رنز کی برتری حاصل ہے ۔ اپنا آخری ٹیسٹ کھیلنے والے ایلسٹر کک 46 اور کپتان جوئے روٹ 29 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ قبل ازیں ہندوستانی ٹیم نے گزشتہ روزکے اسکور 174 رنز 6 کھلاڑی آوٹ پر اپنی پہلی اننگز دوبارہ شروع کی ۔ رویندر جڈیجہ نے 86 رنز بنائے اور آخر تک آوٹ نہیں ہوئے جبکہ ہنوماویہاڑی نے 56 رنز کی اننگز کھیلی۔ دونوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت ہندوستانی ٹیم 292 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن، معین علی اور بین اسٹوکس نے 2 ، 2 جبکہ عادل رشید، اسٹورٹ براڈ اور سام کیورن نے ایک، ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ 
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے واٹس ایپ اسپورٹس گروپ جوائن کریں

شیئر: