آرمی چیف نے 13دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی
راولپنڈی... آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے13 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں، تعلیمی ادارے تباہ کرنے اور بے گناہ شہریوں کو قتل کرنے سمیت دہشت گردی کی سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر نے بتایاکہ دہشت گرد 202 افراد کے قتل میں ملوث تھے۔ انہوں نے 151 عام شہریوں اور اور آرمڈ فورسز سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 51 اہلکاروں کو قتل کیا ۔ ان کے حملوں میں 249 سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا۔ دہشتگردوں نے جوڈیشل مجسٹریٹ اور ٹرائل کورٹ کے آگے اپنے جرائم کا اعتراف اورانہیں فوجی عدالتوں نے سزائیں سنائیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے 7 دیگر دہشت گردوں کو قید کی بھی توثیق کردی۔